کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کی جانب سے ڈی ایچ اے فیز 7 میں خیابانِ اتحاد سے صوفہ یونیورسٹی کے درمیان روٹ پر بجلی کے نئے کھمبے اور لائٹس نصب کی جا رہی ہیں جبکہ پرانے کھمبوں اور لائٹس کی مرمت کے ساتھ ساتھ ان پر پینٹ بھی کیا جا رہا ہے۔اس کے علاوہ سڑک پر پیچ ورک اور فٹ پاتھوں کی مرمت کا کام بھی کیا جارہا ہے۔ یونیورسٹی کے قریب ایک بس اسٹاپ بھی نصب کر دیا گیا ہے۔سی بی سی کی ایمرجنسی رسپانس ٹیم پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ کام کو تیزی سے مکمل کرنے میں مصروفِ ہے۔
سی ای او محمد عمر فاروق علی ملک کی سربراہی میں سی بی سی کلفٹن کنٹونمنٹ میں اعلیٰ معیار کی شہری سہولیات کی فراہمی اور رہائشیوں کے لیے بہتر ماحول یقینی بنانے کے لیے مصروفِ عمل ہے۔