سی بی سی ایمرجنسی رسپانس ٹیم ان ایکشن

سی بی سی کی جانب سے 26 لین پر 11th کمرشل اسٹریٹ سے خیابان جامی تک سینٹرل میڈین کی تعمیر جاری

کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کی جانب سے ڈی ایچ اے فیز 7 میں 26 لین پر 11th کمرشل اسٹریٹ سے خیابانِ جامی تک سڑک کے درمیانی حصے (سینٹرل میڈین) کی تعمیر جاری ہے۔ سی بی سی کی ایمرجنسی رسپانس ٹیم (ای آر ٹی) سینٹرل میڈین پر کرب بلاکس کی تنصیب سمیت دیگر تعمیراتی کاموں میں مصروف ہے۔ کام کے معیار کو برقرار رکھتے ہوئے اسے جلد از جلد مکمل کر لیا جائے گا۔
سی بی سی سی ای او کی سربراہی میں کلفٹن کنٹونمنٹ میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت اور اعلیٰ معیار کی شہری سہولیات کی فراہمی کے لیے مسلسل اقدامات کیے جا رہے ہیں

اپنا تبصرہ لکھیں