سی بی سی کا کھلے مین ہولز پر بڑا ایکشن

سی بی سی کی جانب سے ڈی ایچ اے میں ٹوٹے ہوئے مین ہولز کی مرمت اور ڈھکنوں کی تبدیلی

کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کی ایمرجنسی رسپانس ٹیم (ای آر ٹی) نے مختلف علاقوں میں فوری کارروائی کرتے ہوئے ٹوٹے ہوئے مین ہولز کی مرمت اور ڈھکن تبدیل کر دیےہیں اورکھلے ہوئے مین ہولز پر نئے ڈھکن بھی لگا دیے گئے ہیں۔ وہ مقامات جہاں سی بی سی کی ایمرجنسی رسپانس ٹیم کی جانب سے مین ہولز کی مرمت اور ڈھکن تبدیل کیے گئے ہیں ان میں بخاری کمرشل، خیابان طارق، خیابان بدر، پاپولر ایونیو، خیابان غازی، خیابان مسلم، خیابان محافظ اور دیگر علاقوں کی گلیاں اور سڑکیں شامل ہیں۔
سی بی سی سی ای او محمد عمر فاروق علی ملک کی سربراہی میں کلفٹن کنٹونمنٹ کے رہائشیوں کو ایک صاف اور محفوظ ماحول اور اعلیٰ معیار کی شہری سہولیات کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے اور اس سلسلے میں موصول ہونے والی شکایات پر فوری عملدرامد کیا جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں