سڑکوں کو محفوظ بنانے کے لیے بڑا اقدام

سی بی سی کی جانب سے ڈی ایچ اے فیز 4 میں اسپیڈ بریکرز کی تنصیب

کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کی ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے ڈی ایچ اے فیز 4 میں 10th کمرشل اسٹریٹ اور 5th کمرشل لین کو ملانے والے مقام پر ہیوی ڈیوٹی اسپیڈ بریکرز نصب کر دیے۔ اسپیڈ بریکرز کی تنصیب سے ان سڑکوں پر سفر کو محفوظ بنانے اور پیدل چلنے والوں کے تحفظ میں مدد ملے گی۔
سی بی سی کی جانب سے سی ای او محمد عمر فاروق علی ملک کی سربراہی میں کلفٹن کنٹونمنٹ کے رہائشیوں کو اعلیٰ معیار کی شہری سہولیات اور صاف، صحت مند اور محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں