کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کی فوڈ کنٹرول ٹیم نے کمرشل ایریا، ڈیفنس فیز 8 میں ریستورانوں کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران جگہ اور برتنوں کی صفائی اور کھانے پینے کی اشیا کے معیار کا جائزہ لیا گیا۔
بعض ریستورانوں/فوڈ پوائنٹس میں ناقص صفائی اور سی بی سی کے پیور فوڈ ایکٹ کی خلاف ورزی پر تنبیہ کی گئی جبکہ میعاد ختم شدہ اشیا موقع پر ہی تلف کر دی گئیں۔
ریستورانوں کے مالکان کو ہدایت کی گئی کہ وہ کاروبار کے لیے سی بی سی سے فوڈ ٹریڈ لائسنس حاصل کریں، فوڈ ہینڈلرز کے لیے میڈیکل سرٹیفکیٹ بنوائیں اور حفظانِ صحت کے اصولوں کی سختی سے پابندی کریں۔
سی بی سی اپنے زیر انتظام علاقوں کے مکینوں کی صحت کے تحفظ کے لیے چیف ایگزیکیوٹو آفیسر محمد عمر فاروق علی ملک کی سربراہی میں حفظانِ صحت کے اصولوں کی پابندی اور میعاری کھانے پینے کی اشیا کی فروخت کو یقینی بنانے کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔