سی بی سی ایمرجنسی رسپانس ٹیم کا بڑا اقدام

ڈی ایچ اے فیز 2 ایکسٹینشن، دیگر علاقوں میں سڑکوں کی مرمت، کارپیٹنگ کا کام تیز

کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کی ایمرجنسی رسپانس ٹیم کی جانب سے ڈی ایچ اے فیز 2 ایکسٹینشن اور دیگر علاقوں میں سڑکوں کی مرمت اور کارپیٹنگ کا کام تیزی سے جاری ہے۔ ڈی ایچ اے فیز 2 ایکسٹینشن میں جن سڑکوں پر کارپیٹنگ مکمل ہو چکی ہے یا آخری مراحل میں ہے ان میں کمرشل اسٹریٹس 12، 15، 16، 21، 22 اور 23 شامل ہیں۔ اس کے علاوہ سن سیٹ 12 اسٹریٹ اور 10ویں ساؤتھ اسٹریٹ پر سن سیٹ بولیوارڈ سے سن سیٹ کمرشل اسٹریٹ تک بھی کارپیٹنگ کا کام مکمل کیا جا چکا ہے۔
عام طور پر سڑکیں نکاسی آب، گیس اور دیگر بنیادی سہولیات کی لائنوں کی مرمت یا تبدیلی اور بارشوں کے باعث خراب ہو جاتی ہیں ۔تاہم سی بی سی کی ایمرجنسی رسپانس ٹیم کی جانب سے ایسے مسائل کے حل کے لیے فوری اقدامات کیے جاتے ہیں تاکہ رہائشیوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
سی بی سی کی جانب سے سی ای او محمد عمر فاروق علی ملک کی قیادت میں کلفٹن کنٹونمنٹ کے رہائشیوں کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں