این اسٹریٹ ہموار

سی بی سی کی جانب سے ڈیفنس کی این اسٹریٹ کی کارپیٹنگ

کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کی جانب سے مختلف سڑکوں کی تعمیر نو کے جاری منصوبے کے تحت ڈیفنس فیز 4 کی این اسٹریٹ کی کارپیٹنگ کا کام جاری ہے۔ این اسٹریٹ کی سڑک کی تعمیر نو سے علاقے کے مکینوں کو آمدورفت میں آسانی ہوگی اور علاقے کو صاف اور خوبصورت بنانے میں مدد ملے گی۔
یاد رہے کہ سی بی سی نے اپنے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد عمر فاروق علی ملک کی سربراہی میں کچھ عرصہ قبل پہلے مرحلے میں پانچ اہم شاہراہوں اورکچھ دیگر سڑکوں کی تعمیر نو کا آغاز کیا تھا۔ یہ منصوبہ اب تکمیل کے قریب ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں