کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کی جانب سے مختلف اہم شاہراہوں کی تعمیر نو کے منصوبے کے تحت لین مارکنگ اور دیگر کاموں کے ساتھ ساتھ اب فٹ پاتھوں پر رنگ کا کام بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ اس اقدام سے سڑکوں کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا اور گاڑی چلانے والوں کو ایک خوشگوار اور محفوظ ماحول فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔
اوپر دی گئی تصویر میں سی بی سی کا عملہ خیابان شجاعت پر فٹ پاتھ پر رنگ کرنے میں مصروف ہے۔
یاد رہے کہ سی بی سی نے اپنے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد عمر فاروق علی ملک کی سربراہی میں کچھ عرصہ قبل پہلے مرحلے میں خیابان شجاعت اور چاردیگر اہم شاہراہوں جن میں خیابانِ بحریہ، خیابانِ اتحاد ، کمرشل ایوینو اور 26 اسٹریٹ شامل ہیں ان کی تعمیر نوکا آغاز کیا تھا۔ یہ منصوبہ کارپیٹنگ اور دیگر تعمیراتی مراحل سے گزر کر اب تکمیل کے قریب ہے۔