ڈینگی, ملیریا سے بچاؤ

سی بی سی کی جانب سے اتحاد کمرشل فیز6 میں جراثیم کش اسپرے

کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کی جانب سے اتحاد کمرشل، فیز 6 میں جراثیم کش اسپرے کیا گیا۔ اس اسپرے کا مقصد بیماری پھیلانے والے کیڑے مکوڑوں کا تدارک اور رہائشیوں کو ڈینگی، ملیریا اور دیگر بیماریوں سے محفوظ رکھنا ہے۔ سی بی سی کے عملے نے مین ہولز، کچرے کے ڈبوں کے اطراف اور دیگر ایسی جگہوں پر خصوصی طور پر اسپرے کیا جہاں مچھروں اور مکھیوں کی افزائش کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔
سی بی سی کی سی ای او محمد عمر فاروق علی ملک کی سربراہی میں رہائشیوں کو شہری سہولیات کی فراہمی اور صحت و صفائی کے مؤثر اقدامات کے لیے مسلسل کوششیں جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں