دستاویزات کی گھر پر ترسیل

سی بی سی کی جانب سے رہائشیوں کو دستاویزات کی گھر پر ترسیل کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے

کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کی جانب سے رہائشیوں کی سہولت کے لیے دستاویزات کی گھر پر ترسیل کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ تاہم یہ سہولت درخواست کر نے پر فراہم کی جاتی ہے۔
اس اقدام کے تحت رہائشیوں کو سی بی سی کے دفتر آنے کی ضرورت نہیں ۔ مطلوبہ دستاویزات انہیں ان کے گھر پر ہی فراہم کر دی جائیں گی، جس سے ان کے وقت اور محنت دونوں کی بچت ہوگی اور انہیں غیر ضروری سفر کی زحمت بھی نہیں اٹھانا پڑے گی۔
یہ سہولت ابتدا میں بزرگ افراد کے لیے متعارف کرائی گئی تھی، تاہم بعد میں اس کا دائرہ وسیع کرکے اسے تمام رہائشیوں کے لیے کر دیا گیا تاکہ وہ اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔
سی بی سی سی ای او محمد عمر فاروق علی ملک کی سربراہی میں ڈیفنس اور کلفٹن کےاپنے زیرِ انتظام علاقوں کے رہائشیوں کی سہولت کے لیے اقدامات کرنے اور اعلیٰ معیار کی شہری سہولیات کی فراہمی کے لیے ہمہ وقت مصروفِ عمل ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں