رمضان سے قبل جراثیم کش اسپرے

سی بی سی کی جانب سے مساجد میں جراثیم کش اسپرے

کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کی جانب سے اپنے زیرِ انتظام علاقوں کی مساجد میں رمضان المبارک کی آمد سے قبل جراثیم کش اسپرے کیا گیا، تاکہ نمازیوں کو مچھروں، مکھیوں اور دیگر بیماری پھیلانے والے کیڑے مکوڑوں سے محفوظ رکھا جا سکے اور عبادات کی ادائیگی میں سہولت فراہم کی جا سکے۔
جن مساجد میں اسپرے کیا گیا ان میں جامع مسجد سحیم، مسجد طوبیٰ، مبارک مسجد اور مسجد سلطان شامل ہیں۔ سی بی سی کی ٹیموں نے نہ صرف مساجد کے احاطوں میں نماز ادا کرنے کے ہال، وضو خانے اور دیگر مقامات پر اسپرے کیا بلکہ مساجد کے اطراف پارکنگ ایریاز میں بھی اسپرے کیا، تاکہ نمازیوں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جا سکے۔
سی بی سی اپنے زیرِ انتظام علاقوں جن میں ڈیفنس کے تمام فیزز، کلفٹن کے بلاک 8 اور 9 اور دیگر آبادیاں جن میں پنجاب کالونی اور دہلی کالونی شامل ہیں کے مکینوں کی سہولت کے لیے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد عمر فاروق علی ملک کی سربراہی میں ہمہ وقت مصروفِ عمل ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں