سی بی سی کی رین ایمرجنسی ٹیم ان ایکشن

سی بی سی کے بارش کے پانی کی نکاسی کے اقدامات جاری ہیں

کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کی جانب سے بارش کے پانی کی نکاسی کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ سی بی سی کی ایمرجنسی رسپانس ٹیم (ای آر ٹی) کا عملہ کلفٹن کنٹونمنٹ کے مختلف علاقوں میں بارش کے پانی کی تیزی سے نکاسی کے اقدامات کر رہا ہے۔
مزید بارشوں کے امکان کے پیش نظر، سی بی سی کی ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے جامع اقدامات کر رکھے ہیں تاکہ بارش سے پیدا ہونے والی کسی بھی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔ ای آر ٹی کے اقدامات میں مختلف مقامات پر عملے کی تعیناتی اور ڈی واٹرنگ پمپس کی تنصیب شامل ہے تاکہ راستوں میں پانی جمع نہ ہو سکے۔
سی بی سی نے رہائشیوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ احتیاط کریں اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں سی بی سی سے فوری رابطہ کریں۔
حالیہ بارشوں میں بھی سی بی سی کی ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بارش کے پانی کی نکاسی کا کام تیزی سے مکمل کیا تھا اور گرے ہوئے درختوں کو سڑکوں سے فوری طور پر ہٹا دیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں