سی بی سی میں جشنِ آزادی کی پروقار تقریب کا انعقاد

سی بی سی سی ای او محمد عمر فاروق نے پرچم کشائی سے جشن آزادی کی تقریب کا آغاز کیا

کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کی جانب سے جشنِ آزادی کی ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں سی بی سی کی قیادت، عملے کے ارکان اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز سی بی سی سی ای او محمد عمر فاروق علی ملک نے پرچم کشائی سے کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں اس پُرمسرت موقع پر سب کو مبارکباد دی اور یوم آزادی کی قومی اہمیت پر روشنی ڈالی اور پاکستان کے لیے دی جانے والی عظیم قربانیوں، بالخصوص شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ تقریب میں قومی ترانہ اور ملی نغمے پیش کیے گئے، جبکہ اس موقع پر کیک بھی کاٹا گیا اور مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں