کلفٹن کنٹونمنٹ کے رہائشیوں نےکنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) آفس میں پانی کی فراہمی کے حوالے سے منعقدہ کھلی کچہری میں شرکت کی۔ اجلاس کی سربراہی سی بی سی کے سیکریٹری سجاد نظیر نے کی۔ انہوں نے رہائشیوں کے مسائل سنے اور انہیں یقین دلایا کہ سی بی سی کی جانب سے ٹینکر سپلائی کے نظام میں مزید بہتری اور وافر مقدار میں پانی کی فراہمی کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔اجلاس میں رہائشیوں کے وفد نے کلفٹن ڈیفنس کمیونٹی (سی ڈی سی) کے صدر عبدالرحمان کی قیادت میں شرکت کی۔ سی ڈی سی کے دیگرعہدیداران اور سی بی سی کے چیف انجینئر بھی اجلاس میں موجود تھے۔ سی بی سی سیکریٹری نے موقع پر ہی ان رہائشیوں کو ٹینکرز کی فوری فراہمی کی ہدایت جاری کی جن کے ٹوکنز زیرِ التوا تھے۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ پانی کی موجودہ کمی کے باعث ٹینکرز کی فراہمی میں تاخیر کا سامنا ہے۔ رہائشیوں کو بتایا گیا کہ نئی پانی کی لائن پر کام شروع ہو چکا ہےجس کی تکمیل سے کلفٹن کنٹونمنٹ میں پانی کی فراہمی میں نمایاں بہتری آئے گی۔ سی ڈی سی نے سی بی سی کے اقدامات کا خیر مقدم کیا۔
سی بی سی سی ای او محمد عمر فاروق علی ملک کی سربراہی میں کلفٹن کنٹونمنٹ میں اعلی معیار کی شہری سہولیات کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے۔