تعمیرو ترقی کی جامع تصویر

سی بی سی نے اپنا نیا اور منفرد نیوز لیٹر جاری کر دیا

کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) نے اپنا نیا اور منفرد نیوز لیٹر جاری کر دیا ہے، جس میں سی بی سی کی جانب سے جاری ترقیاتی کاموں، بالخصوص اہم شاہراہوں کی تعمیرِ نو کے منصوبوں اور رہائشیوں کو سہولیات کی فراہمی کے انقلابی اقدامات کو نمایاں انداز میں اجاگر کیا گیا ہے۔
نیوز لیٹر میں سی بی سی کے سی ای او محمد عمر فاروق علی ملک کی جانب سے کلفٹن کنٹونمنٹ کے مکینوں کو اعلیٰ شہری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے اور پبلک سروس کے اعلیٰ تصور کو عملی جامہ پہنانے کے اقدامات کو مؤثر انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ یہ نیوز لیٹر رہائشیوں کو اپنے علاقوں میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کی جامع تصویر فراہم کرتا ہے اور انہیں سہولیات کی بہتری اور حصول کے لیے کیے گئے مختلف اقدامات سے استفادہ کرنے میں مدد دیتا ہے۔
نیوز لیٹر کے اجرا کو رہائشیوں نےخوب سراہا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ سی بی سی کے جاری اقدامات کلفٹن کنٹونمنٹ کو شہری ترقی اور کمال کی ایک اعلیٰ مثال بنائیں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں