سی بی سی نے گرین بیلٹس پر شجرکاری کا آغاز کردیا

خیابانِ ہلال اور دیگر سڑکوں کی گرین بیلٹس میں نئے پودے اور جڑی بوٹیاں لگائی جا رہی ہیں

کلفٹن کنٹونمنٹ کو سرسبز اور خوبصورت بنانے کے لیے کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کی کوششیں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں خیابانِ ہلال اور دیگر سڑکوں پر سی بی سی کی جانب سے گرین بیلٹس سے گھاس پھوس کی صفائی اور نئے پودوں اور جڑی بوٹیوں کی شجرکاری کا عمل جاری ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ درختوں پر رنگ و روغن بھی کیا جا رہا ہے۔
ان اقدامات سے نہ صرف سڑکوں کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا بلکہ ماحول کو صاف اور خوشگوار رکھنے میں بھی مدد ملے گی۔ سی بی سی سی ای او محمد عمر فاروق علی ملک کی سربراہی میں کلفٹن کنٹونمنٹ کے رہائشیوں کو صاف، سرسبز اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں