کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کی جانب سے کلفٹن بلاک 9 میں نہر خیام اور اس سے ملحقہ نکاسی آب کے نظام کی صفائی کا کام جاری ہے۔ سی بی سی کی ایمرجنسی رسپانس ٹیم بھاری مشینری کی مدد سے اس اہم برساتی نالے کی صفائی میں مصروف ہے۔اس نالے کی صفائی سے مون سون بارشوں کے دوران پانی کی نکاسی میں بہتری آئے گی اور علاقے سے پانی کے فوری اخراج میں مدد ملے گی۔
مون سون سے قبل سی بی سی سی ای او محمد عمر فاروق علی ملک کی ہدایت پر کلفٹن کنٹونمنٹ میں برساتی نالوں کی صفائی کا کام تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے۔ سی بی سی نے مون سون کے لیے عملی مشقوں (موک ایکسرسائزز) کا آغاز بھی کر دیا ہے۔