سی بی سی نے عیدالاضحیٰ پر صفائی کی اعلیٰ مثال قائم کر دی

سی بی سی سی ای او محمد عمر فاروق کی نگرانی میں عیدالاضحیٰ پر صفائی اور آلائشیں اٹھانے کے قابلِ تعریف اقدامات

کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کی جانب سے عیدالاضحیٰ کے موقع پر کلفٹن کنٹونمنٹ کو صاف رکھنے اور قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو بروقت اور محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگانے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے۔ یہ آپریشن سی ای او سی بی سی محمد عمر فاروق علی ملک کی نگرانی میں ایک جامع اور مؤثر حکمتِ عملی کے تحت انجام دیا گیا۔ سی بی سی کے عیدالاضحیٰ پر انتظامات کو کلفٹن کنٹونمنٹ کے رہائشیوں کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے۔
سی ای او محمد عمر فاروق نے سی بی سی میں عیدالاضحیٰ کے لیے قائم کیے گئے مرکزی کنٹرول روم کا دورہ کیا اور آپریشن کا جائزہ لیا۔ اس سال تمام علاقوں کی نگرانی جدید ڈیجیٹل جی پی ایس سسٹم کے ذریعے کی گئی تاکہ صفائی اور آپریشنل سرگرمیوں کی بہتر انداز میں مانیٹرنگ ممکن ہو سکے، جبکہ مختلف مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کیے گئے۔
سی ای او محمد عمر فاروق نے کلفٹن کنٹونمنٹ کے مختلف علاقوں اور ٹرینچنگ سائٹ کا بھی دورہ کیا اور انتظامات کا معائنہ کیا اور ضروری ہدایات جاری کیں۔
آپریشن کو احسن طریقے سے انجام دینے کے لیے اس سال تقریباً 150 گاڑیاں اور بھاری مشینری، جن میں ٹرکس، ٹریکٹر لوڈرز اور ایکسکیویٹرز شامل ہیں، استعمال کی گئیں، جبکہ 1600 سے زائد فیلڈ اسٹاف نے اپنی خدمات انجام دیں۔ سی بی سی عملے نے نہ صرف گھر گھر جا کر آلائشیں اٹھائیں بلکہ قربانی کی جگہوں پر چونے کا چھڑکاؤ بھی کیا اور قربانی کے مقامات کی صفائی بھی کی گئی۔ کلفٹن کنٹونمنٹ میں جراثیم کش اسپرے بھی کیا گیا تاکہ بیماریوں سے محفوظ رہا جا سکے۔
کلفٹن کنٹونمنٹ کے رہائشیوں کی سہولت کے لیے 14 مقامات پر 17 قربانی کیمپس لگائے گئے جہاں تمام ضروری سہولیات فراہم کی گئیں۔
سی بی سی کے پبلک ہیلتھ آفیسر محمد فاروق نے بتایا کہ عید کے دنوں میں صفائی اور آلائشوں کو بروقت اٹھانے کے لیے سی بی سی کے زیرِ انتظام علاقوں کو 9 سیکٹرز میں تقسیم کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ تقریباً 1500 سے 1800 ٹن آلائشیں عید کے پہلے دن جمع کی گئیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں