کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) نے ڈی ایچ اے فیز 7 ، خیابان بادبان کی لین 17 میں سڑک کی تعمیر کا آغاز کر دیا ہے۔سڑک کی کھدائی کے بعد کرشڈ اسٹون کی تہہ بچھائی جا رہی ہے جس کے بعد اسفالٹ کارپیٹنگ کا کام شروع کیا جائے گا۔ اس منصوبے کو تعمیر کے اعلیٰ معیار کو یقینی بناتے ہوئے تیزی سے مکمل کیا جائے گا۔ اس سڑک کی تعمیر سے نہ صرف علاقے کے رہائشیوں کو آمدورفت میں نمایاں سہولت حاصل ہوگی بلکہ صفائی اور ماحولیاتی بہتری میں بھی مدد ملے گی۔
سی بی سی کی جانب سےسی ای او محمد عمر فاروق علی ملک کی قیادت میں کلفٹن کنٹونمنٹ کو صاف ستھرا رکھنے اور رہائشیوں کو خوشگوار اور بہتر ماحول فراہم کرنے کے لیے مسلسل اقدامات کیے جا رہے ہیں۔