کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کے زیرِ انتظام علاقوں کے رہائشی کسی بھی کنٹونمنٹ سروس کے حصول یا شکایات کے فوری ازالے کے لیے سی بی کیئر ایپ سے استفادہ کر سکتے ہیں۔ چاہے صحت و صفائی، پانی، ٹیکس، بلڈنگ پلان کی منظوری، ٹرانسفر یا کسی بھی نوعیت کی شکایت ہو، یا این ڈی سی / این او سی کا حصول، پیدائش، انتقال، شادی، طلاق کا اندراج یا پراپرٹی ٹیکس استثنا درکار ہو،ابھی سی بی کیئر ایپ ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنے مسائل کا فوری حل حاصل کریں۔
سی بی سی سی ای او محمد عمر فاروق علی ملک کی سربراہی میں ڈیفنس اور کلفٹن کےاپنے زیرِ انتظام علاقوں کے رہائشیوں کی سہولت کے لیے اقدامات کرنے اور اعلیٰ معیار کی شہری سہولیات کی فراہمی کے لیے ہمہ وقت مصروفِ عمل ہے۔
hi