کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کی جانب سے خیابانِ محافظ، خیابانِ بادبان اور دیگر زیرِ تعمیر سڑکوں کے کناروں پر پتھر کی اینٹیں(کرب اسٹون )لگانے کا کام مکمل ہونیوالا ہے۔خیابانِ محافظ کے کناروں پر کرب اسٹون لگانے کا کام خیابانِ اتحاد سے کمرشل ایونیو تک جاری ہے۔
سی بی سی کی جانب سے سی ای او محمد عمر فاروق علی ملک کی رہنمائی میں اہم شاہراہوں کی تعمیرِ نو کا کام تیزی سے جاری ہے۔ سڑکوں کی تعمیرِ نو کو کلفٹن کنٹونمنٹ کے رہائشیوں کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے۔