کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) نے ڈی ایچ اے فیز 4 کی 6th کمرشل لین میں سڑک کی تعمیر کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ کام 10th کمرشل اسٹریٹ سے کمرشل ایونیو تک جاری ہے۔ سڑک کی کھدائی مکمل کر لی گئی ہے جس کے بعد اب اس پر کرشڈ اسٹون کی تہہ بچھائی جائے گی اور پھر اسفالٹ کارپیٹنگ کا مرحلہ شروع کیا جائے گا۔
سڑک کی تعمیر میں اعلیٰ معیار کو یقینی بنانے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ اس منصوبے کی تکمیل سے علاقے کے رہائشیوں کو آمد و رفت میں نمایاں سہولت حاصل ہوگی۔
حال ہی میں سی بی سی نے ڈی ایچ اے فیز 7 ، خیابان بادبان کی لین 17 میں سڑک کی تعمیر کا کام شروع کیا ہے جہاں سڑک کی کھدائی کے بعد اب کرشڈ اسٹون کی تہہ بچھائی جا رہی ہے۔
سی بی سی کی جانب سےسی ای او محمد عمر فاروق علی ملک کی قیادت میں کلفٹن کنٹونمنٹ کو صاف ستھرا رکھنے اور رہائشیوں کو خوشگوار ماحول فراہم کرنے کے لیے مسلسل اقدامات کیے جا رہے ہیں۔