ڈی ایچ اے فیز7: سڑک کی تعمیر کا عمل تیز

خیابان بادبان ، لین 17میں سڑک کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری

کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کی جانب سے ڈی ایچ اے فیز 7 ، خیابانِ بادبان، لین 17 میں سڑک کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے۔ سڑک کی کھدائی (ملنگ ورک) مکمل ہونے کے بعد اس پر کرشڈ اسٹون کی تہہ بچھائی جا رہی ہے ۔ اس مرحلے کے بعد سڑک کی کارپیٹنگ کاکام شروع کیا جائے گا۔
کام کے دوران اعلیٰ معیار کو یقینی بناتے ہوئے منصوبے کو جلد از جلد مکمل کیا جائے گا۔ فٹ پاتھوں کی تعمیر اور سڑک کی تزئین و آرائش بھی اس منصوبے کا اہم حصہ ہے۔
سی بی سی، سی ای او محمد عمر فاروق علی ملک کی رہنمائی میں، کلفٹن کنٹونمنٹ میں اعلیٰ معیار کی سڑکوں کی تعمیر اور رہائشیوں کو صاف، محفوظ اور خوشگوار ماحول فراہم کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں