دکانوں ، ہوٹلوں پر فوڈ ایکٹ کی خلاف ورزیوں پر جرمانے

فوڈ کنٹرول ٹیم کی نشاط کمرشل میں ایک ہفتے کے دوران دوسری کارروائی، فوڈ ایکٹ کی خلاف ورزیوں پر جرمانے

کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کی فوڈ کنٹرول ٹیم نے نشاط کمرشل فیز 6 میں ایک ہفتے کے دوران دوسری کارروائی کی ہے۔
ٹیم نے مرغی اور گائے کے گوشت کی دکانوں، سبزی فروشوں، میڈیکل اور جنرل اسٹورز اور ہوٹلوں میں اشیاء کے معیار اور صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا اور کنٹونمنٹ پیور فوڈ ایکٹ کی خلاف ورزیوں پر جرمانے کیے۔
ٹیم نے ناقص صفائی کے انتظامات پر تنبیہ بھی کی اور میعاد ختم شدہ اشیا کو موقع پر ہی تلف کر دیا۔ دکانداروں کو ہدایت کی گئی کہ وہ کاروبار کے لیے سی بی سی سے فوڈ ٹریڈ لائسنس حاصل کریں، فوڈ ہینڈلرز کے میڈیکل سرٹیفیکیٹس بنوائیں اور حفظانِ صحت کے اصولوں کی سختی سے پابندی کریں۔
سی بی سی اپنے زیرِ انتظام علاقوں کے مکینوں کی صحت کے تحفظ کے لیے سی ای او محمد عمر فاروق علی ملک کی سربراہی میں حفظانِ صحت کے اصولوں پر عملدرآمد اور معیاری اشیائے خوردونوش کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے مسلسل کام کر رہا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں