کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کی جانب سے دوسرے مرحلے کی سڑکوں کی تعمیرِ نو کے منصوبے کے تحت فٹ پاتھوں اور سڑکوں کی درمیانی پٹی (سینٹرل ڈیوائیڈرز) کی تعمیر و مرمت کا کام بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں خیابانِ سحر، خیابانِ شاہین اور دوسرے مرحلے میں شامل دیگر اہم شاہراہوں کے فٹ پاتھوں اور سینٹرل ڈیوائیڈرز کی تعمیر و مرمت کا کام تیزی سے جاری ہے۔
یاد رہے کہ سی بی سی کی جانب سے پہلے مرحلے میں پانچ اہم شاہراہوں کی تعمیرِ نو کے بعد دوسرے مرحلے میں مزید آٹھ اہم شاہراہوں پر کام شروع کر دیا گیا ہے، جن میں خیابانِ بدر، خیابانِ سحر، خیابانِ شہباز، خیابانِ شاہین، خیابانِ ہلال، خیابانِ بادبان، خیابانِ محافظ اور صبا ایونیو شامل ہیں۔
سی بی سی سی ای او محمد عمر فاروق علی ملک کی سربراہی میں اپنے زیرِ انتظام علاقوں کے رہائشیوں کو اعلیٰ معیار کی شہری سہولیات کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے۔ رہائشی شاہراہوں کی معیاری تعمیرِ نو اور تزئین و آرائش کو سراہ رہے ہیں۔