کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کی ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ڈی ایچ اے فیز 7، خیابان بادبان میں بند سیوریج لائن کو کلئیر کر دیا ہے ۔ اوپر دی گئی تصویر میں سی بی سی کی ایمرجنسی رسپانس ٹیم کو سیور جیٹنگ ٹرک کی مدد سے لائن صاف کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ سی بی سی کے اس اقدام سے پانی کی نکاسی میں بہتری آئے گی ۔
سی ای او محمد عمر فاروق علی ملک کی قیادت میں سی بی سی کلفٹن کنٹونمنٹ میں صاف اور صحت مند ماحول کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے اور رہائشیوں کی سیوریج سمیت دیگر شکایات پر فوری کارروائی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔