کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کی ایمرجنسی رسپانس ٹیم (ای آر ٹی) ہمہ وقت رہائشیوں کے مسائل کے فوری حل کے لیے کوشاں ہے۔ رہائشیوں کی شکایات پر فوری عمل درآمد کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں ای آر ٹی نے ٹوٹے ہوئے گٹروں کی مرمت کی اور نئے ڈھکن اور رنگز نصب کیے۔
جن علاقوں میں گٹروں پر کام کیا گیا یا کھلے مین ہولز پر ڈھکن لگائے گئے، ان میں بخاری کمرشل، خیابانِ ہلال، خیابانِ بدر، خیابانِ راحت اور خیابانِ شہباز شامل ہیں۔
رہائشیوں نے سی بی سی کی کارکردگی کو سراہا۔