سی بی سی کا فوڈ آوٹلیٹس کے خلاف ایکشن تیز

سی بی سی کی فوڈ انسپیکشن ٹیم نے نشاط کمرشل میں فوڈ آؤٹ لیٹس پر جرمانے عائدکردیے

کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کی جانب سے ہوٹلوں اور کھانے پینے کی اشیاء کی دکانوں میں صفائی کے انتظامات اور اشیاء کے معیار کے جائزے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں سی بی سی کی فوڈ انسپیکشن ٹیم نے نشاط کمرشل، ڈی ایچ اے فیز 6 میں فوڈ آؤٹ لیٹس کا دورہ کیا اور اشیاء کے معیار اور صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔
معائنے کے دوران مختلف آؤٹ لیٹس میں صفائی کے ناقص انتظامات دیکھے گئے جبکہ زائدالمیعاد اشیاء بھی پائی گئیں جنہیں موقع پر ہی تلف کر دیا گیا۔
بعض آؤٹ لیٹس بغیر فوڈ ٹریڈ لائسینس اور فوڈ ہینڈلرز کے میڈیکل سرٹیفکیٹس کے کام کرتے پائے گئے۔ ایسے فوڈ آؤٹ لیٹس کے مالکان کو ہدایت کی گئی کہ وہ فوری طور پر فوڈ ہینڈلرز کے میڈیکل سرٹیفکیٹس اور فوڈ ٹریڈ لائسینس حاصل کریں۔
مختلف فوڈ آؤٹ لیٹس پر کنٹونمنٹ پیور فوڈ ایکٹ کی خلاف ورزیوں پر تنبیہ کی گئی اور جرمانے عائد کیے گئے۔ آؤٹ لیٹس کو ہدایت کی گئی کہ وہ حفظانِ صحت کے اصولوں کی پابندی کریں۔
سی بی سی کلفٹن کنٹونمنٹ کے رہائشیوں کی صحت کے تحفظ کے لیے سی ای او محمد عمر فاروق علی ملک کی سربراہی میں حفظانِ صحت کے اصولوں پر عملدرآمد اور معیاری کھانے پینے کی چیزوں کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں