کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کی جانب سے خیابانِ شہباز کے میڈین سے گھاس پھوس کی صفائی کا کام جاری ہے تاکہ یہاں نئی گھاس اور پھول پودے لگائے جا سکیں۔
سی بی سی کا شعبۂ باغبانی پارکس، گرین بیلٹس اور دیگر سبزہ زاروں کی دیکھ بھال میں سی ای او محمد عمر فاروق علی ملک کی سربراہی میں ہمہ وقت مصروفِ عمل رہتا ہے۔
خیابانِ شہباز پر اہم شاہراہوں کی تعمیرِ نو کے جاری منصوبے کے تحت کارپیٹنگ کا کام بھی جاری ہے، جس میں گرین بیلٹ کی تزئین و آرائش بھی شامل ہے، تاکہ کلفٹن کنٹونمنٹ کے ماحول کو مزید خوشگوار اور خوبصورت بنایا جا سکے