شراکت داری ترجیحات کا حصہ

سپر اسٹار ہمایوں سعید کی سی بی سی ہیڈ آفس میں اہم ملاقات

کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ (سی بی سی) کے مرکزی دفتر میں آج پاکستان کی فلمی دنیا کے معروف ستارے ہمایوں سعید کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ انہوں نے بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد عمر فاروق علی ملک سے خصوصی ملاقات کی، جس میں معاشرتی بہبود اور ترقی کے مشترکہ اقدامات پر غور کیا گیا۔
اس موقع پر بورڈ کی جانب سے ہمایوں سعید کی مسلسل سماجی خدمات اور تعاون کے اعتراف میں “شیلڈ آف اپریسی ایشن” پیش کی گئی۔ دونوں شخصیات نے کلفٹن کو ایک سرسبز، صحت مند اور خوشحال کمیونٹی بنانے کے لیے باہمی تعاون پر زور دیا۔

سی بی سی کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ معاشرے کے مثبت اور متاثر کن لوگوں کے ساتھ شراکت داری ان کی ترجیحات میں شامل ہے، جس کا مقصد شہریوں کے معیار زندگی میں بہتری لانا ہے۔ یہ ملاقات اس سلسلے کی ایک اہم کڑی قرار دی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں