کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کی ایمرجنسی رسپانس ٹیم (ای آر ٹی) کی جانب سے کلفٹن کنٹونمنٹ میں اسٹریٹ لائٹس کی تبدیلی اور مرمت کا کام تیزی سے جاری ہے۔ اس سلسلے میں خیابانِ مجاہد اور خیابانِ شمشیر میں اسٹریٹ لائٹس اور نئے کھمبے لگانے کا کام تقریباً مکمل ہو چکا ہے۔
اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب سے ان علاقوں میں رات کے وقت سفر کرنے اور پیدل چلنے والوں کو سہولت اور انکےتحفظ میں مدد ملے گی۔
اس سے قبل سی بی سی نے سی ویو ساحل کے پارکنگ ایریا اور سروس روڈ پر نصب اسٹریٹ لائٹس کی مرمت اور تبدیلی کا کام عید سے پہلے مکمل کر لیا تھا، تاکہ عید کے موقع پر سیر و تفریح کے لیے آنے والے شہریوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔
سی بی سی اپنے سی ای او محمد عمر فاروق علی ملک کی قیادت میں کلفٹن کنٹونمنٹ کے رہائشیوں کے شہری مسائل کے حل کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے اور کسی بھی شکایت یا مسئلے کی صورت میں فوری کارروائی کی جاتی ہے۔