سی ویو کے کنارے دوبارہ روشنی بحال

سی بی سی نے سی ویو پارکنگ ایریا کی خراب اسٹریٹ لائٹس تبدیل کر دیں

کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کی ایمرجنسی رسپانس ٹیم ( ای آر ٹی ) کی جانب سے کلفٹن کنٹونمنٹ میں اسٹریٹ لائٹس کی مرمت اور تبدیلی کا کام جاری ہے۔ اس سلسلے میں سی ویو ساحل کے پارکنگ ایریا اور سروس روڈ پر نصب اسٹریٹ لائٹس کی مرمت اور تبدیلی کا کام عید سے قبل مکمل کر لیا گیا تھا تاکہ عید کے موقع پر سیر و تفریح کے لیے آنے والے شہریوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔
سی بی سی اپنے سی ای او محمد عمر فاروق علی ملک کی قیادت میں کلفٹن کنٹونمنٹ کے رہائشیوں کے شہری مسائل کے حل کے لیے ہمہ وقت کوشاں رہتا ہے اور کسی بھی شکایت یا مسئلے کی صورت میں فوری کارروائی کی جاتی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں