خیابانِ غازی کی جدید طرز پر تعمیر مکمل

سی بی سی نےخیابانِ غازی پر لین مارکنگ، فٹ پاتھوں کی تعمیر کا کام مکمل کرلیا

کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) نے خیابانِ غازی کی کارپیٹنگ کے بعد اس اہم سڑک پر لین مارکنگ، نئے فٹ پاتھوں کی تعمیر، گرین بیلٹ میں پودے لگانے کے ساتھ ساتھ دیگر تزئین و آرائش کا کام بھی مکمل کر لیا ہے۔ اس اہم سڑک کی تعمیر سے آمد و رفت میں بہتری آئے گی اور علاقے کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہوگا۔
سی بی سی کی جانب سے ٰخیابانِ ہلال ،خیابان بادبان ، خیابان سحر، خیابانِ بدر، صباء ایونیو، خیابانِ شہباز ،خیابانِ شاہین اور خیابانِ محافظ کی کارپیٹنگ کا کام بھٰی مکمل کیا جاچکا ہے ۔جبکہ خیابان مسلم پر کام کا آغاز کردیا گیا ہے۔اس سڑک کی سطح کی کٹائی (ملنگ ورک) کا کام خیابان حافظ سے خیابان شاہین تک مکمل ہو چکا ہے۔
پہلے مرحلے کی طرح سی بی سی سی ای او محمد عمر فاروق علی ملک کی سربراہی میں اس مرحلے میں بھی کام کے اعلی معیار، بروقت تکمیل اور رہائشیوں کی سہولت کا خاص خیال رکھا جا رہا ہے۔اس منصوبے میں کارپیٹنگ کے ساتھ ساتھ فٹ پاتھوں کی تعمیر، گرین بیلٹس میں پودے لگانا، سڑکوں کی تزئین و آرائش، لین مارکنگ اور دیگر جدید تعمیراتی اقدامات بھی شامل ہیں۔
پہلے مرحلے میں پانچ مرکزی شاہراہوں جن میں خیابانِ بحریہ، خیابانِ شجاعت، 26 اسٹریٹ، خیابانِ اتحاد اور کمرشل ایونیو شامل ہیں ان پر کام مکمل کیا گیا تھا۔
رہائشیوں کی جانب سے کلفٹن کنٹونمنٹ میں جدید طرز کی سڑکوں کی تعمیر کو بہت سراہا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں