خیابان سحر، دیگر دوسڑکوں کی کارپیٹنگ مکمل

سی بی سی نے خیابانِ سحر، خیابان بدر اور صباء ایونیوکی کارپیٹنگ مکمل کرلی

کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) نے خیابانِ سحر، خیابانِ بدر اور صباء ایونیو کی کارپیٹنگ مکمل کر لی ہے۔ اس سے قبل خیابانِ شہباز اور خیابانِ شاہین کی کارپیٹنگ کا کام بھی حال ہی میں مکمل کیا جا چکا ہے، جبکہ دیگر اہم شاہراہوں کی تعمیرِ نو تیزی سے جاری ہے اور کام جلد مکمل کر لیا جائے گا۔
وہ سڑکیں جن پر اس وقت کارپیٹنگ کی فائنل تہہ بچھائی جا رہی ہے ان میں خیابانِ بادبان، خیابانِ ہلال اور خیابانِ محافظ شامل ہیں۔ خیابان غازی پر بھی کارپیٹنگ کا کام تیزی سے جاری ہے۔
پہلے مرحلے کی طرح سی بی سی سی ای او محمد عمر فاروق علی ملک کی سربراہی میں اس مرحلے میں بھی کام کے اعلی معیار، بروقت تکمیل اور رہائشیوں کی سہولت کا خاص خیال رکھا جا رہا ہے۔ یہ منصوبہ صرف کارپیٹنگ تک محدود نہیں ہے اس میں فٹ پاتھوں کی تعمیر، گرین بیلٹس میں پودے لگانا، سڑکوں کی تزئین و آرائش، لین مارکنگ اور دیگر جدید تعمیراتی اقدامات بھی شامل ہیں۔
پہلے مرحلے میں پانچ مرکزی شاہراہوں جن میں خیابانِ بحریہ، خیابانِ شجاعت، 26 اسٹریٹ، خیابانِ اتحاد اور کمرشل ایونیو شامل ہیں ان پر کام مکمل کیا گیا تھا۔
رہائشیوں کی جانب سے کلفٹن کنٹونمنٹ میں جدید طرز کی سڑکوں کی تعمیر کو بہت سراہا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں