خیابانِ شاہین پر لین مارکنگ کا آغاز

سی بی سی نے خیابانِ شاہین پر لین مارکنگ کا کام شروع کر دیا

کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کی جانب سے خیابانِ شاہین کی کارپیٹنگ مکمل ہونے کے بعد اس اہم شاہراہ پر لین مارکنگ کے کام کا آغاز کردیا گیا ہے جسے جلد مکمل کر لیا جائے گا۔
سی بی سی کی جانب سے سڑکوں کی تعمیرِ نو صرف کارپیٹنگ تک محدود نہیں ہے۔ اس میں لین مارکنگ کے ساتھ ساتھ سڑکوں کی تزئین و آرائش، فٹ پاتھوں کی تعمیراور گرین بیلٹس میں پودے لگانا بھی شامل ہے۔
حال ہی میں سی بی سی نے خیابانِ سحر، خیابانِ بدر، خیابانِ شہباز اور صباء ایونیو کی کارپیٹنگ کا کام بھی مکمل کر لیا ہے۔ ان سڑکوں کی تزئین و آرائش بھی تعمیر کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھتے ہوئے جلد مکمل کر لی جائے گی۔
سی بی سی کی جانب سےسی ای او محمد عمر فاروق علی ملک کی رہنمائی میں سڑکوں کی تعمیر میں کام کے اعلیٰ معیار، بروقت تکمیل اور رہائشیوں کی سہولت کا خاص خیال رکھا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں