کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کی جانب سے خیابانِ بدر کے برساتی نالے پر بچھانے کے لیے کنکریٹ سلیبوں کی تیاری کا عمل جاری ہے۔ سلیبوں کی تیاری میں معیار کا خاص خیال رکھا جا رہا ہے۔ نالے کو ڈھکنے کا مقصد رہائشیوں کو صاف اور خوشگوار ماحول فراہم کرنا ہے۔
سی بی سی سی ای او محمد عمر فاروق علی ملک کی سربراہی میں ڈیفنس اور کلفٹن کے اپنے زیرِ انتظام علاقوں میں اعلیٰ شہری سہولیات کی فراہمی اور رہائشیوں کو صاف، محفوظ اور خوشگوار ماحول مہیا کرنے کے لیے کوشاں ہے۔