کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کی فوڈ کنٹرول ٹیم نے کلفٹن بلاک 9 اور ڈی ایچ اے کے شہباز کمرشل اور کھڈا مارکیٹ میں ہوٹلوں، گوشت، سبزی اور کھانے پینے کی چیزوں کی دکانوں میں اشیاء کے معیار اور صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا اور کنٹونمنٹ پیور فوڈ ایکٹ کی خلاف ورزیوں پر جرمانے کیے۔ٹیم نے میعاد ختم شدہ اشیاء کو موقع پر ہی ضائع کر دیا۔
کئی آؤٹ لیٹس فوڈ ٹریڈ لائیسنس اور فوڈ ہینڈلرز کے میڈیکل سرٹیفکیٹس کے بغیر کام کرتے ہوئے پائے گئے۔ ایسے دکانداروں کو ہدایت کی گئی کہ وہ کاروبار کے لیے سی بی سی سے فوڈ ٹریڈ لائیسنس حاصل کریں، فوڈ ہینڈلرز کے میڈیکل سرٹیفکیٹس بنوائیں اور حفظانِ صحت کے اصولوں کی سختی سے پابندی کریں۔
سی بی سی اپنے زیرِ انتظام علاقوں کے مکینوں کی صحت کے تحفظ کے لیے سی ای او محمد عمر فاروق علی ملک کی سربراہی میں حفظانِ صحت کے اصولوں پر عملدرآمد اور معیاری کھانے پینے کی چیزوں کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ہمہ وقت مصروف ہے۔