کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کی فوڈ کنٹرول ٹیم نے بدر کمرشل فیز 5 اور المرتضیٰ کمرشل فیز 8میں ہوٹلوں اور کھانے پینے کی چیزوں کی دکانوں میں اشیاء کے معیار اور صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا اور کنٹونمنٹ پیور فوڈ ایکٹ کی خلاف ورزیوں پر جرمانے کیے۔
ٹیم نے میعاد ختم شدہ اشیاء کو موقع پر ہی ضائع کر دیا۔
دکانداروں کو ہدایت کی گئی کہ وہ کاروبار کے لیے سی بی سی سے فوڈ ٹریڈ لائیسنس حاصل کریں، فوڈ ہینڈلرز کے میڈیکل سرٹیفیکیٹس بنوائیں اور حفظانِ صحت کے اصولوں کی سختی سے پابندی کریں۔
سی بی سی اپنے زیرِ انتظام علاقوں کے مکینوں کی صحت کے تحفظ کے لیے سی ای او محمد عمر فاروق علی ملک کی سربراہی میں حفظانِ صحت کے اصولوں پر عملدرآمد اور معیاری کھانے پینے کی چیزوں کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے مسلسل کام کر رہا ہے۔