کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کی جانب سے جنرل کالونی، زمزمہ، ڈی ایچ اے فیز 5 میں سڑکوں پر لین مارکنگ کا کام جاری ہے۔ سی بی سی کی ایمرجنسی رسپانس ٹیم اعلیٰ معیار کو برقرار رکھتے ہوئے کام کو جلد از جلد مکمل کرنے میں مصروف ہے۔ لین مارکنگ کےساتھ سڑکوں کے اطراف واقع فٹ پاتھوں پر نصب کرب بلاکس پر پینٹ بھی کیا جارہا ہے۔ ان اقدامات سے ٹریفک کی روانی میں بہتری آئے گی اور پیدل چلنے والوں کے لیے آمدورفت مزید محفوظ بنانے میں مدد ملے گی۔
سی بی سی کی جانب سےسی ای او محمد عمر فاروق علی ملک کی قیادت میں کلفٹن کنٹونمنٹ میں محفوظ اور خوشگوار ماحول کی فراہمی کے لیے مسلسل اقدامات جاری ہیں۔