فوڈ کنٹرول ٹیم نے مالکان کو الٹی میٹم دے دیا

سی بی سی فوڈ کنٹرول ٹیم کا ہوٹلوں اور دکانوں پر صفائی کے انتظامات کا جائزہ

کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کی فوڈ کنٹرول ٹیم نے نشاط کمرشل فیز 6، سحر کمرشل فیز 7 اور کمرشل ایریا فیز 2 ایکسٹینشن میں مختلف دکانوں اور ہوٹلوں میں کھانے پینے کی اشیا کے معیار اور صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا اور کنٹونمنٹ پیور فوڈ ایکٹ کی خلاف ورزیوں پر تنبیہ کی۔
ٹیم نے ناقص صفائی کے انتظامات پر تنبیہ کی اور میعاد ختم شدہ اشیا کو موقع پر ہی تلف کر دیا۔ دکانداروں کو ہدایت کی گئی کہ وہ کاروبار کے لیے سی بی سی سے فوڈ ٹریڈ لائسنس حاصل کریں، فوڈ ہینڈلرز کے میڈیکل سرٹیفیکیٹس بنوائیں اور حفظانِ صحت کے اصولوں کی سختی سے پابندی کریں۔
سی بی سی اپنے زیرِ انتظام علاقوں کے مکینوں کی صحت کے تحفظ کے لیے سی ای او محمد عمر فاروق علی ملک کی سربراہی میں حفظانِ صحت کے اصولوں پر عملدرآمد اور معیاری اشیائے خوردونوش کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں