نکاسیِ آب کے نظام کی بہتری کے لیے بڑا اقدام

ڈی ایچ اے فیز 4 کی 11th کمرشل اسٹریٹ میں سیوریج لائن کی تبدیلی کا کام جاری

کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کی جانب سے ڈی ایچ اے فیز 4 کی 11ویں کمرشل اسٹریٹ پر سیوریج لائن کی تبدیلی کا کام جاری ہے۔ سی بی سی کی ایمرجنسی رسپانس ٹیم کا عملہ بھاری مشینری کے ساتھ پیشہ ورانہ مہارت سے سیوریج لائن کی تبدیلی میں مصروف ہے۔ لائن کی تبدیلی کا کام جلد مکمل کر لیا جائے گا۔
سیوریج لائن کی تبدیلی سے علاقے میں نکاسیٔ آب کے نظام میں نمایاں بہتری آئے گی۔
سی بی سی سی ای او محمد عمر فاروق علی ملک کی سربراہی میں کلفٹن کنٹونمنٹ کے رہائشیوں کو صاف اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں