نکاسی آب کے نظام کی بہتری کے لیے بڑا اقدام

سی بی سی ای آر ٹی کی جانب سے مین گزری ایونیو پر نئے مین ہولز کی تعمیر جاری

کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کی ایمرجنسی رسپانس ٹیم (ای آر ٹی) کی جانب سے مین گزری ایونیو، ڈی ایچ اے فیز 4 میں نئے مین ہولز کی تعمیر کا کام جاری ہے تاکہ نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنایا جا سکے۔سی بی سی کے اس اقدام سے پانی کی نکاسی میں مزید بہتری آئے گی اور ماحول کو صاف اور صحت مند رکھنے میں مدد ملے گی۔
سی بی سی کی جانب سے سی ای او محمد عمر فاروق علی ملک کی سربراہی میں کلفٹن کنٹونمنٹ کے رہائشیوں کو اعلیٰ معیار کی شہری سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں