کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کی جانب سے ڈی ایچ اے فیز 2 ایکسٹینشن کی 4th سن سیٹ اسٹریٹ میں برساتی نالے پر کنکریٹ سلیب لگائے جا رہے ہیں۔ سی بی سی کی ایمرجنسی رسپانس ٹیم برساتی نالے کی صفائی اور مرمت کے ساتھ ساتھ اُن مقامات پر نئے سلیب بھی نصب کر رہی ہے جہاں سلیب موجود نہیں تھے یا انہیں تبدیل کرنے کی ضرورت تھی۔سی بی سی کے اس اقدام سے علاقے کو صاف رکھنے اور رہائشیوں کے تحفظ میں مدد ملے گی۔
سی بی سی کی ایمرجنسی رسپانس ٹیم کی جانب سے ڈی ایچ اے فیز 4 کی 11th کمرشل اسٹریٹ میں بھی برساتی نالے کی صفائی اور کنکریٹ سلیب لگانے کا کام تیزی سے جاری ہے، جسے جلد مکمل کر لیا جائے گا۔
سی بی سی سی ای او محمد عمر فاروق علی ملک کی سربراہی میں کلفٹن کنٹونمنٹ کے رہائشیوں کو ایک صاف اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کے لیے ہمہ وقت مصروف ہے۔