کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کی ایمرجنسی رسپانس ٹیم پارکوں کو اچھی حالت میں برقرار رکھنے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے جن میں بینچز، جھولوں اور گارڈن لائٹس کی مرمت اور پینٹ کے علاوہ دیگر انجینئرنگ ورکس شامل ہیں تاکہ پارکوں میں آنے والوں کو صاف، صحت مند اور خوشگوار ماحول فراہم کیا جا سکے۔
پارکوں میں سہولیات سے متعلق موصول ہونے والی شکایات پر بھی فوری کارروائی کی جاتی ہے۔ شکایات پر فوری عملدرآمد کرتے ہوئے سی بی سی کی ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے بخاری پارک میں خراب ایکسرسائز مشینوں اور بچوں کے جھولوں کی مرمت مکمل کر کے ان پراعلی معیار کا پینٹ بھی کر دیا ہے۔اوپر دی گئی تصویر میں بخاری پارک میں جھولے پر پینٹ کیا جا رہا ہے۔
سی بی سی سی ای او محمد عمر فاروق علی ملک کی سربراہی میں کلفٹن کنٹونمنٹ میں اعلی معیار کی شہری سہولیات کی فراہمی کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔