پیدل چلنے والوں کا تحفظ اولین ترجیح

ڈی ایچ اے فیز 4 کی9th کمرشل اسٹریٹ میں فٹ پاتھ کی تعمیر کا آغاز

کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کی ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے ڈی ایچ اے فیز 4 کی 9th کمرشل اسٹریٹ میں نئے فٹ پاتھ کی تعمیر کا کام شروع کر دیا ہے، جسے جلد مکمل کر لیا جائے گا۔ فٹ پاتھ کی تعمیر میں کام کے معیار کا خاص خیال رکھا جا رہا ہے۔ فٹ پاتھ کی تعمیر سے پیدل چلنے والوں کو سہولت ملے گی اور علاقے کو صاف اور خوبصورت بنانے میں بھی مدد ملے گی۔
سی بی سی سی ای او محمد عمر فاروق علی ملک کی رہنمائی میں کلفٹن کنٹونمنٹ کے رہائشیوں کو ایک صاف، صحت مند اور خوشگوار ماحول فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں