کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کی جانب سے خیابان مومن، 12 اسٹریٹ بلمقابل خیابان شہباز اور کلفٹن کنٹونمنٹ کے دیگر مقامات پر اسپیڈ بریکرز پر پینٹ اور کیٹ لائٹس کی تنصیب کا کام انجام دیا جارہا ہے۔ ان اقدامات سے سڑکوں پر سفر کو مزید محفوظ بنانے میں مدد ملے گی۔ سی بی سی کی ایمرجنسی رسپانس ٹیم کام کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھتے ہوئے اسے تیزی سے مکمل کرنے میں مصروف ہے۔
سی بی سی سی ای او کی قیادت میں کلفٹن کنٹونمنٹ میں محفوظ اور خوشگوار ماحول کی فراہمی کے لیے مسلسل اقدامات جاری ہیں۔