روڈ سیفٹی سی بی سی کی اولین ترجیح

خیابان سحر بالمقابل 10th اسٹریٹ اور دیگر مقامات پر اسپیڈ بریکرزکی تعمیر و تنصیب جاری

کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کی جانب سے کلفٹن کنٹونمنٹ کے مختلف مقامات پر اسپیڈ بریکر ز بنائے جارہے ہیں تاکہ سفر کو مزید محفوظ بنایا جاسکے۔ سی بی سی کی ایمرجنسی رسپانس ٹیم اسپیڈ بریکرز کی تعمیر و تنصیب اور ان پر پینٹ اور کیٹ لائٹس کی تنصیب میں مصروف ہے۔ اوپر دی گئی تصویر میں سی بی سی ایمرجنسی رسپانس ٹیم کا عملہ خیابان سحر بالمقابل 10th اسٹریٹ پر اسپیڈ بریکر کی تعمیر میں مصروف ہے۔ کئی مقامات پر ہیوی ڈیوٹی اسپیڈ بریکرز نصب کیے جارہے ہیں۔
سی بی سی سی ای او محمد عمر فاروق علی ملک کی سربراہی میں کلفٹن کنٹونمنٹ میں ایک صاف، صحت مند اور محفوظ ماحول کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں