کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کی جانب سے ڈی ایچ اے فیز 4 کی 7th اور 10th کمرشل اسٹریٹس میں سیوریج لائنوں کی تبدیلی کا کام جاری ہے تاکہ نکاسیٔ آب کے نظام میں مزید بہتری لائی جا سکے اور رہائشیوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
سی بی سی کی ایمرجنسی رسپانس ٹیم پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ سیوریج لائنوں کی تبدیلی کا کام جلد از جلد مکمل کرنے میں مصروف ہے۔
سی بی سی سی ای او محمد عمر فاروق علی ملک کی قیادت میں کلفٹن کنٹونمنٹ میں ایک صاف اور خوشگوار ماحول کی فراہمی کے لیےمسلسل کوششیں جاری ہیں۔