سی بی سی کے سخت اقدامات بہترین ماحول کے لئے

سی بی سی کی جانب سے درختوں کی مناسب دیکھ بھال ، باقاعدہ آبپاشی کا عمل جاری ہے

درخت ماحول کو صحت مند اور خوشگوار بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ لیکن ان کی بہتر نشوونما کے لیے مناسب دیکھ بھال کے ساتھ ساتھ باقاعدگی سے پانی دینا بھی نہایت ضروری ہے، جو محنت اور ذمہ داری کا تقاضا کرتا ہے۔ اس سلسلے میں کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کا عملہ کلفٹن کنٹونمنٹ کی گرین بیلٹس اور چوراہوں پر سی بی سی کی جانب سے لگائے گئے درختوں اور پھول پودوں کی روزمرہ دیکھ بھال اور بروقت آبپاشی میں مصروف رہتا ہے۔ اسی طرح اوپر دی گئی تصویر میں بھی سی بی سی کا عملہ درختوں کو پانی دیتے ہوئے دکھائی دے رہا ہے۔
سی بی سی اپنے سی ای او محمد عمر فاروق علی ملک کی سربراہی میں کلفٹن کنٹونمنٹ کے رہائشیوں کو صحت مند اور خوشگوار ماحول فراہم کرنے کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں