کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کی ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے علی مسجد کے قریب 21st اسٹریٹ بالمقابل خیابان محافظ پر ہیوی ڈیوٹی اسپیڈ بریکر نصب کر دیا ہے۔ اسپیڈ بریکرکی تنصیب سے ان سڑک پر سفر کو محفوظ بنانے اور مسجد میں آنے والے نمازیوں اور دیگر پیدل چلنے والوں کے تحفظ میں مدد ملے گی۔ سی بی سی کی جانب سے کلفٹن کنٹونمنٹ کے مختلف مقامات پر اسپیڈ بریکرز کی تنصیب جاری ہے۔
سی بی سی سی ای او محمد عمر فاروق علی ملک کی سربراہی میں کلفٹن کنٹونمنٹ کے رہائشیوں کو اعلیٰ معیار کی شہری سہولیات اور محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔